14 اپریل 2012 - 19:30

بحرین میں ایک اور نوجوان کی ہلاکت پر حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے

ابنا: بحرین کے عوام اور اپوزیشن اراکین سڑکوں پر نکل آئے اور ہزاروں افراد پرمشتمل مشتعل عوام نے بحرین کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور نوجوان کی ہلاکت پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

بحرین میں ایک طویل عرصے سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،جس میں مسلسل شدت آتی جا رہی ہے مظاہرین نے اپنے کندھوں پر نوجوان کا جنازہ اٹھایا ہوا تھا اور حکومت مخالف نعرے بازی کر رہے تھے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیےآنسو گیس کا استعمال کیا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بحرین کی حکومتی فورسز نے جان بوجھ کر نوجوانوں کو ہلاک کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔ بحرین کے عوام اور اپوزیشن اراکین نے آل خلیفہ حکومت کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا.
.......

/169